منگلورو:27؍فروری(ایس اؤ نیوز) پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات 4مارچ سے 23مارچ تک ہورہےہیں، جس کے لئے دکشن کنڑا کے 51امتحانی مراکز پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایگزام سنٹر کے اطراف 200میٹر تک امتناعی احکامات جاری رہنے کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے جانکاری دی ۔
امتحانی مراکز کے قریب زیراکس سنٹرس بند کرنے رکھنے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ امتحانات کے دوران نقل نویسی کے لئے تعاون کرنا، چٹھی یا کسی طرح سے جوابات لکھ کر دینا ، کسی بھی نوعیت سے مدد کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ امتحانات کو لےکر کسی بھی قسم کی جانکاری ارسال کرنے اور اشارے کرنےپر بھی لگام لگائی گئی ہے۔ امتحانات کو لے کر جاری کئے گئے احکامات دیگر محکمہ جات خاص کر پولس محکمہ ، پروگرام ، میٹنگ سے تعلق نہیں رکھنے کی جانکاری پریس ریلیز کے ذریعے دی گئی ہے۔